ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعہ کے روز پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کم سے کم پچیس مشتبہ دھشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔پاکستان کے ایک مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کےمطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے بہادر کلے، قمردین گھڑی، عطاء محمد گھڑی اور جاوید آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ واضح رہے کہ پشاور شہر پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے جو پاکستان کے قبائلی علاقوں کے قریب واقع ہے جہاں پر ناصرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان، بلکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود ہیں۔ حالیہ کچھ برسوں میں پشاور شہر میں شدت پسند مسلسل حملے کرتے رہے ہیں، جن میں ناصرف عام شہری، مذہی رہنماؤں بلکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509804
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعہ کے روز پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کم سے کم پچیس مشتبہ دھشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔